ریلوے کی آمدن میں بڑا اضافہ، 9 خسارے والی ٹرینیں بند

لاہور: (پنجاب پوسٹ) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے مالی سال 2025-26 میں 115 ارب روپے کی آمدن حاصل کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے، جبکہ خسارے کا باعث بننے والی 9 ٹرینیں بند کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسافر ٹرینوں سے ساڑھے 55 ارب روپے، فریٹ آپریشنز سے 41 ارب روپے اور دیگر ذرائع سے 16.4 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس پہلی مرتبہ ریلوے کی آپریشنل لاگت آمدن سے کم رہی۔
محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی تاریخ میں کئی برسوں سے لوکوموٹیوز اور پاور پلانٹس کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہوئی، جس کے باعث نظام متاثر ہوا، تاہم اب اس کی بہتری پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایم ایل ون، ایم ایل ٹو اور ایم ایل تھری منصوبے انتہائی اہم ہیں، جبکہ صوبوں کے اندر پہلی بار برانچ روٹس کو جدید بنایا جائے گا۔ آٹھ نئے روٹس پر اورنج لائن طرز کی ٹرینیں چلائی جائیں گی جو دیہی علاقوں کو بھی آپس میں جوڑیں گی۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر ریٹائرنگ رومز تعمیر کیے جائیں گے، ریلوے ڈرائیورز کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ریلوے کالونیوں کے تمام سرکاری کوارٹرز کی مرمت بھی کی جائے گی۔
انہوں نے رواں سال فریٹ سے 65 ارب اور مسافر ٹرینوں سے 60 ارب روپے آمدن کا ہدف مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کو وہ مسترد کر چکے ہیں، جبکہ ریلوے سے متعلق کوئی بات عوام سے نہیں چھپائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے