13 کرکٹرز کو عالمی لیگز میں شرکت کی اجازت، پی سی بی کا اعلان

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک مختلف لیگز میں شرکت کے لیے این او سیز جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ، شہاب خان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق اور فرحان یوسف کو این او سی جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شامل حسین، مہران ممتاز، عثمان خان اور علی شبیر بھی این او سی حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

پی سی بی نے مزید محمد فاروق، محمد عمران، محمد باسط اور خلیل احمد کو بھی این او سی جاری کیے ہیں۔ مجموعی طور پر 13 کرکٹرز کو گلوبل سپر لیگ 2026 میں شرکت کے لیے اجازت دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں معاذ صداقت کو کیریبین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے بھی این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے