پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کو مستقل چیئرمین مل گئے

(پنجاب پوسٹ) حکومت پنجاب نے صوبے کے نو تعلیمی بورڈز کے لیے مستقل چیئرمین تعینات کر دیے ہیں، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کے طور پر ڈاکٹر بدرالاسلام، گوجرانوالہ بورڈ کی چیئرپرسن کے طور پر ڈاکٹر اقصیٰ شبیر، جبکہ فیصل آباد بورڈ کے چیئرمین کے طور پر ڈاکٹر رانا بنیامین نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔
اسی طرح ملتان تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ راولپنڈی بورڈ کا اضافی چارج اقبال محمود کو سونپ دیا گیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق سرگودھا تعلیمی بورڈ کے چیئرمین عباس حیدر، بہاولپور بورڈ کے چیئرمین اشتیاق احمد، ساہیوال بورڈ کے سربراہ فیصل اعجاز اور ڈی جی خان تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف مقرر کیے گئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے نئی تقرریوں کا مقصد تعلیمی بورڈز کے انتظامی امور کو مزید مؤثر، شفاف اور بہتر بنانا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے