غیر ملکی خواتین کیساتھ مبینہ جنسی زیادتی ، میڈیکل رپورٹ میں کیا ہے ، خواتین اس وقت کہاں ہیں ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ ) غیر ملکی خواتین سے مبینہ جنسی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، خواتین میڈیکل معائنے کے بعد اپنے ملک روانہ ہوگئی ہیں ، جبکہ پولیس کو میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی ہے ، تاہم پولیس حکام کی جانب سے تفتیشی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے رپورٹ کو خفیہ رکھا گیا ہے ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد خواتین کے والد کی طرف سے ایمرجنسی 15 پر کال کی گئی، آپریشنز پولیس نے 15 کال پر فوری ریسپانس کیا،پولیس ٹیم نے فوری کارروائی پر اسی دن دونوں خواتین کو ریکور کر لیا تھا، لڑکی کے بیان پر مقدمہ میں ملوث نامزد ملزم سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، دونوں متاثرہ خواتین کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ مل گئی ہے جس کی روشنی میں مزید تفتیش مکمل کی جائے گی،ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے 05 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے، جدید تفتیشی تقاضوں کے مطابق مزید شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ قانون اپنا راستہ لے گا اور بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس متاثرہ خواتین کو مکمل قانونی معاونت دے رہی ہے،غیر ملکی شہریوں کا تحفظ ریاستی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔


واضح رہے کہ لاہور میں پولیس نے مبینہ طور پر اغوا کی گئی دو خواتین کو بازیاب کروا کر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مبینہ اغوا کا واقعہ 29 جون کو پیش آیا تھا، جبکہ پولیس کو اس واقعے کی اطلاع دو جولائی کو ملی، جس کے بعد تفتیش کاروں نے ہالینڈ اور سپین سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بازیاب کروایا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے