لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر گھیرا تنگ، جون میں 566 ملزمان گرفتار

لاہور :(پنجاب پوسٹ)پولیس کے موبائلز سکواڈ نے ماہ جون 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ناکہ جات پر سائنسی بنیادوں پر سخت نگرانی کے نتیجے میں مجموعی طور پر 566 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ایس پی موبائلز بلال احمد کے مطابق لاہور پولیس کمانڈ کی ہدایات پر ای پولیس سسٹم کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جون کے دوران 152 اشتہاری ملزمان، 43 عدالتی مفروران، 60 عادی مجرمان اور 44 ریکارڈ یافتہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ شناخت چھپانے یا مشکوک حرکات میں ملوث 267 افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جبکہ ای پولیس ایپ کی مدد سے 2 لاکھ 65 ہزار 69 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ اسی عرصے میں 34 ہزار 180 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔
ایس پی موبائلز کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں میں شراب، چرس اور 50 گرام آئس بھی برآمد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ای پولیس سافٹ ویئر کی مدد سے چوری شدہ، ٹیمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بلال احمد کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم نیو راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں، ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو اور گجومتہ سمیت مختلف مقامات پر ای پولیس پوسٹیں مسلسل فعال ہیں، جہاں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ افراد اور مفرور ملزمان کی شناخت کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے