چلتی ٹرین سے پانی لینے کی کوشش جان لیوا ثابت، رینجرز اہلکار جاں بحق


(پنجاب پوسٹ) قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن ریلوے اسٹیشن پر ایک افسوسناک حادثے میں رینجرز کا 26 سالہ اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اہلکار کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین میں سفر کر رہا تھا کہ شدید گرمی کے باعث پانی لینے کے لیے چلتی ٹرین سے نیچے اترا، تاہم حادثے کا شکار ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت غلام علی کے نام سے ہوئی ہے، جو کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین میں سفر کر رہا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین کوٹ رادھا کشن ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تو شدید گرمی کے باعث غلام علی پانی لینے کے لیے چلتی ٹرین سے نیچے اترا۔ اس دوران وہ ریلوے ٹریک کے قریب نصب ایک کھمبے سے ٹکرا کر پٹری پر جا گرا، اور اسی لمحے ٹرین اس کے اوپر سے گزر گئی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی اور لاش ریلوے پولیس کے حوالے کر دی، جبکہ پولیس واقعے کی قانونی کارروائی اور مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے