پنجاب ریونیو اتھارٹی نے نیا ٹیکس ریکارڈ قائم کر دیا

لاہور ( پنجاب پوسٹ) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے مالی سال 2025-26 میں تاریخ کی بلند ترین ٹیکس وصولی کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ادارے نے مقررہ ہدف سے زیادہ 367 ارب روپے سے زائد محصولات اکٹھی کیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 97 ارب روپے زیادہ ہیں۔

ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران 270 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا، جبکہ رواں سال ٹیکس وصولیوں میں 36 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جون 2026 میں بھی ادارے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی ماہ میں 48 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا، جس کے ساتھ مالی سال کا اختتام ریکارڈ کامیابی کے ساتھ ہوا۔

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا نے کہا کہ پی آر اے کے قیام کے بعد یہ سب سے زیادہ ٹیکس وصولی ہے۔ ان کے مطابق علاقائی کشیدگی، کاروباری اوقات کار میں کمی اور دیگر معاشی چیلنجز کے باوجود ادارے نے مؤثر حکمت عملی، ڈیجیٹل اصلاحات اور ٹیکس دہندگان کے تعاون سے غیر معمولی نتائج حاصل کیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی بھرپور معاونت، ٹیکس دہندگان کے اعتماد اور ادارے کے افسران کی محنت نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے مالی سال 2026-27 کے لیے پی آر اے کو 528 ارب روپے کا نیا ہدف دیا ہے، جس کے حصول کے لیے ٹیکس نیٹ کو مزید وسیع، ٹیکس ادائیگی کے رجحان کو فروغ اور ڈیجیٹل اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے