ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ایم ڈی واسا ننکانہ نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا، جبکہ سی ای او ننکانہ عامر بٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے بریفنگ لی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت 89 کلومیٹر سیوریج لائنیں بچھائی جا رہی ہیں، جبکہ 2.5 کلومیٹر طوفانی پانی کی نکاسی کا نظام بھی زیر تعمیر ہے۔ اس کے علاوہ ایک نئے اور دو بحال کیے جانے والے ڈسپوزل اسٹیشنز پر کام جاری ہے، جبکہ 16 کلومیٹر سڑکوں کی بحالی بھی پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مکمل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب لوکل روڈ پروگرام: 75 روز میں 1134 شاہراہیں مکمل،بڑی کامیابی
سیکرٹری ہاؤسنگ نے پی ایچ اے کے زیر تعمیر پارکس کا بھی معائنہ کیا اور تمام منصوبوں پر حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد اور پہلے مرحلے کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت جاری کی۔
اس موقع پر نورالامین مینگل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پائیدار ترقی کے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند اور ماحول دوست شہر کی تشکیل کے لیے پارکس اور گرین ایریاز کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔









