راولپنڈی ( پنجاب پوسٹ )آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے سعود مختار کو ایل اے-34 جموں 1 سے 2026 کے عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔
جاری کردہ نامزدگی سرٹیفکیٹ کے مطابق مسلم کانفرنس کی مرکزی قیادت نے سعود مختار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پارٹی کا امیدوار نامزد کیا ہے۔
اس موقع پر سعود مختار نے مسلم کانفرنس کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت، مہاجرین کے مسائل کا حل، نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع اور علاقے کی ترقی ان کی اولین ترجیحات ہوں گی۔

مسلم کانفرنس کے رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ چوہدری سعود مختار اپنی صلاحیتوں، عوامی رابطے اور بھرپور انتخابی مہم کے ذریعے حلقہ ایل اے-34 جموں 1 میں پارٹی کو مضبوط کریں گے اور عوام کی بھرپور حمایت حاصل کریں گے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر انتخابی مہم کو کامیاب بنائیں اور جماعت کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔









