مریم نواز نے دل جیت لئے، اب لڑکیاں سکوٹی کیسے لے سکتی ہیں؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوجوانوں کے لیے ای بائیک اسکیم کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے ایک سال کے دوران آسان ترین اقساط پر ایک لاکھ ای بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسکیم کے تحت پنجاب حکومت ہر ای بائیک پر 70 ہزار روپے کی سبسڈی دے گی۔ میل نوجوان طلبہ کو ای بائیک کے حصول کے لیے 14 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ کرنی ہوگی۔ نوجوان طلبہ کو صرف اور صرف 2100 روپے ماہانہ سود فری قسط ادا کرنی ہوگی۔


وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی طالبات کے لیے خصوصی سہولت کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق طالبات کی ای بائیک کیطالبات کے لیے خصوصی سہولت اور رجسٹریشن فیس حکومت برداشت کرے گی، جبکہ طالبات کو صرف 2100 روپے ماہانہ کی سود سے پاک قسط ادا کرنا ہوگی۔
حکومت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین بھی اس اسکیم سے مستفید ہو سکیں گے اور آسان اقساط پر ای بائیکس حاصل کر سکیں گے۔
حکومتی حکام کے مطابق اس منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا، تعلیمی اداروں تک ان کی رسائی آسان بنانا اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے