لاہور(پنجاب پوسٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں تیزی سے کمی آئی ہے جو حکومت کی مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔عظمیٰ بخاری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بہتر حکمت عملی کی بدولت صوبے میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے، جرائم میں کمی لانے میں سی سی ڈی اور پنجاب پولیس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کئی اضلاع میں اب روزانہ ہونے والی معمولی جرائم کی وارداتیں بھی نمایاں طور پر کم ہو گئی ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی سی ڈی کی عوام میں بڑھتی ہوئی پذیرائی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے ایک پریمیئر ایجنسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور جرائم کے اعداد و شمار اب کافی حوصلہ افزاء ہیں، اب پنجاب میں کوئی بھی کسی ماں، بہن یا بیٹی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خواتین کا تحفظ وزیراعلیٰ مریم نواز کی پہلی ترجیح اور ان کی ریڈ لائن ہے، پنجاب پولیس کے ہر افسر اور اہلکار کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شہریوں کو ”سر“ اور ”جناب“ کہہ کر مخاطب کریں۔
پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے: عظمیٰ بخاری

Share this article
سبسکرائب
سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

لاہور میں پولیس اہلکاروں کو "دیہاڑی” لگانا مہنگا پڑ گیا، ڈی آئی جی آپریشن نے انوکھی سزا دے دی
ویب ڈیسک
جولائی 25, 2026
7:44 شام

کشمیر انتخابات،ملک بھر سے 16 ہزار 8 سو سیکورٹی اہلکار الیکشن ڈیوٹی کیلئے بھجوانے کا فیصلہ ، پنجاب سے کتنے جائیں گے؟
ویب ڈیسک
جولائی 25, 2026
7:30 شام

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی شہری سے لوٹ مار، دونوں گرفتار
سیدہ نورین فاطمہ
جولائی 25, 2026
7:06 شام

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، جماعت اسلامی کا 7 اگست کو سڑک بند احتجاج کا اعلان
سیدہ نورین فاطمہ
جولائی 25, 2026
5:57 شام

مہنگائی نے مزدور کی کمر توڑ دی، مزدور طبقہ باہر نکلنے کو تیار، کیا منصوبہ بن رہا ہے؟
ام حبیبہ
جولائی 25, 2026
5:48 شام

صوبائی وزیر آبپاشی کا ہنگامی دورہ، برساتی نالوں میں پانی کی سطح دوگنی
سیدہ نورین فاطمہ
جولائی 25, 2026
5:32 شام

لاہور میں تبدیلی تفتیش بورڈ کا اجلاس، 27 مقدمات کا جائزہ، افسران کو وارننگ جاری
سیدہ نورین فاطمہ
جولائی 25, 2026
5:06 شام

فرار کی ہر کوشش ناکام، گوجرانوالہ میں 5 پولیس مقابلوں کے بعد مطلوب ملزمان قانون کی گرفت میں کیسے آئے؟
ام حبیبہ
جولائی 25, 2026
5:04 شام





