پنجاب سوشل سکیورٹی کا رجسٹرڈ محنت کشوں کیلئے بڑا اعلان، حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی شروع

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب سوشل سکیورٹی نے رجسٹرڈ محنت کشوں کے لیے حج بیت اللہ کی سعادت کی درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کے مطابق رجسٹرڈ محنت کش حج درخواست فارم ادارے کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، جبکہ پنجاب بھر کے سوشل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹس سے بھی فارم بلا معاوضہ حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے اور مقررہ تاریخ کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ درخواست فارم مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ دفتری اوقات میں متعلقہ سوشل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ میں جمع کروایا جا سکے گا۔


کمشنر سوشل سکیورٹی کے مطابق درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد اہل محنت کشوں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ سال 2027 میں 10 خوش نصیب رجسٹرڈ محنت کشوں کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، جبکہ ان کے تمام اخراجات پنجاب سوشل سکیورٹی برداشت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب سوشل سکیورٹی محنت کشوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے