پنجاب میں کم عمر ڈرائیورز کیسے گاڑی چلا سکتے ہیں؟

( پنجاب پوسٹ)لاہور میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق بغیر لائسنس یا ڈرائیونگ پرمٹ موٹرسائیکل اور گاڑی چلانے والے کم عمر افراد کی گاڑیاں بند کر دی جائیں گی۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ باقاعدہ ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کرنے کے بعد ہی کم عمر افراد کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کم عمر کار ڈرائیور کی گاڑی والدین کی شورٹی بانڈ جمع کرانے کے بعد ہی ریلیز کی جائے گی۔
سی ٹی او نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے 16 سے 18 سال کے بچوں کے ڈرائیونگ پرمٹ ضرور بنوائیں۔ لاہور میں 13 مقامات پر ڈرائیونگ پرمٹ کی سہولت دستیاب ہے اور شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق کم عمر ڈرائیورز کو سمارٹ کارڈ، بے فارم اور والدین یا گارڈین کے ہمراہ لائسنس آفس وزٹ کریں۔

سی ٹی او لاہور نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر پرمٹ کم عمر ڈرائیونگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے