لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور جنرل ہسپتال میں عالمی یومِ گردہ کے موقع پر پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کی قیادت میں آگاہی واک کا انعقاد ہوا۔شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز تھامے واک کی، بیماری کے تشخیص و علاج پر تبادلہ خیال کیا۔پروفیسر آف نیفرالوجی ڈاکٹر عباد الرحمٰن، پروفیسر احسن چیمہ، پروفیسر فائزہ اطہر، ڈاکٹر یاسر حسین، ڈاکٹر روشینہ انجم شریک ہوئے ۔ ڈاکٹر ساجد اقبال، ڈاکٹر سائزہ ذیشان، ڈاکٹر عبدالعزیز، ڈاکٹر محمد مقصود سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ پروفیسر فاروق افضل کے مطابق گردوں کے امراض سے بچاؤ کیلئے زیادہ پانی پینا اور سیلف میڈیکیشن سے گریز ضروری ہے ۔ معمولی بیماری میں بھی ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ادویات کا استعمال گردوں کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 85 کروڑ افراد گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں۔پاکستان میں ایک کروڑ ستر لاکھ سے زائد افراد گردوں کی بیماریوں کا شکار ہیں، ڈاکٹر فاروق افضل کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال میں گردے کی پتھری کے علاج کیلئے جدید لیزر ٹیکنالوجی (RIRS) متعارف کروا دی گئی ہے،جنرل ہسپتال میں ڈائلیسیز کی مشینری اور بہترین علاج موجود ہے،جنرل ہسپتال عرصہ دراز سے گردوں کی بیماری میں مبتلا مریضوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کر رہا ہے
پاکستان میں ایک کروڑ ستر لاکھ سے زائد افراد گردوں کی بیماریوں کا شکار ہیں، پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل

Share this article
سبسکرائب
سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا سانگلہ ہل میں دورہ، بار ایسوسی ایشن میں وکلا چیمبرز کا افتتاح
سیدہ نورین فاطمہ
جولائی 21, 2026
6:35 شام

مناواں ٹی ایچ کیو ہسپتال پر اچانک چھاپہ، خواجہ عمران نذیر کا سہولیات پر سخت نوٹس
سیدہ نورین فاطمہ
جولائی 21, 2026
6:27 شام

بنگلہ دیش سے بھی بچے پنجاب پڑھنے آئیں گے، صوبے میں نئے دانش سکول بنانے کا فیصلہ ہوگیا
نور فاطمہ
جولائی 21, 2026
6:26 شام

پاکپتن ٹیچر قتل کیس: مرکزی ملزم کو دل کا دورہ، حراست میں موت
نور فاطمہ
جولائی 21, 2026
6:03 شام

صدر وائی ڈی اے پنجاب کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ ختم، محکمہ صحت کا نوٹیفکیشن جاری
سیدہ نورین فاطمہ
جولائی 21, 2026
5:53 شام

ٹک ٹاک ویڈیو مہنگی پڑ گئی، پولیس یونیفارم پہننے والی خاتون گرفتار
نور فاطمہ
جولائی 21, 2026
5:52 شام

7 اگست کو شاہراہیں بند کرنے کا اعلان، مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج
نور فاطمہ
جولائی 21, 2026
5:28 شام

لاہور: ولنٹیئرز اِن پولیس پروگرام کے تحت انٹرن شپ کے 30ویں بیج کا آغاز
سیدہ نورین فاطمہ
جولائی 21, 2026
5:28 شام