پاکستان نے جگر کی پیوندکاری میں عالمی تاریخ رقم کر دی

لاہور: ( پنجاب پوسٹ )پاکستان نے جگر کی پیوندکاری کے شعبے میں ایک نئی عالمی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار دنیا کی سب سے بڑی 10 وے لیونگ ڈونر لیور ٹرانسپلانٹ سویپ چین کامیابی سے مکمل کر لی۔ اس تاریخی پروگرام کے تحت 10 ڈونرز اور 10 مریضوں پر مشتمل 20 بڑی سرجریز ایک ہی روز انجام دی گئیں۔

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (PKLI) میں مکمل ہونے والے اس منفرد پروگرام میں ایسے ڈونرز اور مریضوں کو جدید طبی حکمت عملی کے ذریعے آپس میں میچ کیا گیا، جن کے درمیان براہِ راست مطابقت موجود نہیں تھی۔ اس طریقہ کار نے کئی مریضوں کے لیے نئی زندگی کی امید پیدا کی۔

ادارے کے مطابق سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے مریض اس کامیاب پروگرام سے مستفید ہوئے، جبکہ یہ دنیا کا اب تک کا سب سے بڑا لیونگ ڈونر لیور ٹرانسپلانٹ سویپ پروگرام قرار دیا جا رہا ہے، جس نے پاکستان کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلایا ہے۔

اس موقع پر پروفیسر فیصل ڈار نے پوری ٹیم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ انسانیت کے لیے بھی ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ انہوں نے ملک بھر میں سویپ لیور ٹرانسپلانٹ پروگرام کو قومی سطح پر وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے