پنجاب میں5-24 منشیات کی ترسیل کیسے ناکام بنائی گئی؟

لاہور: (پنجاب پوسٹ)عالمی یوم انسدادِ منشیات کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل اینڈ کمانڈر پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس، برگیڈیئر مظہر اقبال نے فورس کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے اگست 2025 سے اب تک صوبہ بھر میں 2,250 سے زائد کامیاب آپریشنز کیے، جن کے دوران 24.5 ٹن منشیات اور 26,700 لیٹر غیر قانونی شراب ضبط کی گئی۔رپورٹ کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف 440 مقدمات درج کیے گئے جن میں 750 سے زائد ملزمان گرفتار کیے گئے۔ اب تک 13 مقدمات کے ٹرائل مکمل ہو چکے ہیں جن میں سزا کی شرح 75 فیصد رہی۔ مختلف مقدمات میں 3 منشیات فروشوں کو 14 سال، 2 کو 10 سال، 3 کو 9 سال جبکہ ایک مجرم کو 16 سال قیدِ با مشقت کی سزا سنائی جا چکی ہے۔


کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضبط کی گئی منشیات کی مجموعی مالیت تقریباً 2.2 ارب روپے ہے۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس صرف منشیات کی ترسیل روکنے تک محدود نہیں بلکہ منشیات کی طلب کم کرنے کے لیے بھی سرگرم عمل ہے۔گزشتہ 9 ماہ کے دوران صوبہ بھر کے 250 سے زائد تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز اور انٹرایکٹو سیشنز منعقد کیے گئے، جبکہ فورس کا دائرۂ کار 9 ڈویژنز سے بڑھا کر پنجاب کے تمام اضلاع تک پھیلا دیا گیا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ منشیات فروشوں کے خلاف عوامی شمولیت کو مؤثر بنانے کے لیے ہیلپ لائن 1012 متعارف کرائی گئی ہے، جہاں اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جاتی ہے۔


برگیڈیئر مظہر اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس منشیات سے پاک، صحت مند اور محفوظ پنجاب کے مشن کی تکمیل تک منشیات فروشوں کے خلاف آپریشنز اور عوامی آگاہی مہمات بھرپور انداز میں جاری رکھے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

ایک تبصرہ برائے “پنجاب میں5-24 منشیات کی ترسیل کیسے ناکام بنائی گئی؟”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے