گروتھ وینچرز اور چناب کے درمیان باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور( پنجاب پوسٹ) گروتھ وینچرز اور چناب کے درمیان باہمی ترقی، اشتہارات اور پبلک ریلیشنز کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

مفاہمتی یادداشت پر گروتھ وینچرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہزاد روشن گیلانی اور چناب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و ڈائریکٹر مارکیٹنگ ارسلان گل نے دستخط کیے۔اس معاہدے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان باہمی ترقی، برانڈ پروموشن، اشتہارات، میڈیا مینجمنٹ اور پبلک ریلیشنز کے شعبوں میں مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہے۔

دونوں ادارے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، نیٹ ورک اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک دوسرے کی ترقی اور مارکیٹ میں مؤثر موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر احسن ہاشمی، زینب یاسین اور مراد بھی موجود تھے۔ شرکاء نے اس شراکت داری کو دونوں اداروں کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تعاون مستقبل میں کاروباری ترقی، مارکیٹنگ اور برانڈ کمیونیکیشن کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے