نوجوانوں کے لیے سنہری موقع، پنجاب پولیس میں 3 ہزار کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل بھرتی کیے جائیں گے

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب پولیس میں ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ حکام کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں 3 ہزار کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھرتیاں ہر سال ریٹائرمنٹ کے باعث خالی ہونے والی آسامیوں پر کی جائیں گی۔ یہ بھرتیاں ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرول (PHP)، ایلیٹ فورس اور دیگر یونٹس کے لیے ہوں گی۔


حکام کے مطابق پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز کی آخری بڑی بھرتی سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے دور میں کی گئی تھی، جس کے دوران 10 ہزار سے زائد خالی آسامیوں پر تقرریاں عمل میں لائی گئی تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبلز کی خالی نشستوں پر نئی بھرتیوں کے لیے سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ حکومت سے منظوری ملنے کے بعد بھرتی کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے