تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ

لاہور( پنجاب پوسٹ) تعبیر فاؤنڈیشن اور کِتاس کالج کے درمیان مستحق مگر ذہین طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

اس معاہدے کا مقصد معیاری تعلیم تک رسائی، طلبہ کی معاونت اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔مفاہمتی یادداشت پرہ چیئرپرسن تعبیر فاؤنڈیشن ڈاکٹر شاہد سرویا اور چیئرپرسن کِٹاس کالج ڈاکٹر نظام الدین نے دستخط کیے۔

اس موقع پر تعبیر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرز طارق عظمت اور عمران شاہ بھی موجود تھے۔

اس شراکت داری کے تحت کِتاس کالج نے مستحق اور باصلاحیت طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی پیشکش کر کے ایک قابلِ تحسین قدم اٹھایا ہے۔ یہ اقدام کِتاس کالج کی سماجی ذمہ داری، تعلیمی خدمت اور نوجوان نسل کی ترقی کے عزم کا واضح اظہار ہے۔

تعبیر فاؤنڈیشن نے کِتاس کالج کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے تعلیمی تعاون سے ان طلبہ کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا جو قابلیت اور محنت رکھتے ہیں مگر مالی مشکلات کے باعث اپنی تعلیم جاری رکھنے میں رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں۔

تقریب کے موقع پر دونوں اداروں کے نمائندوں نے کہا کہ تعلیم معاشرتی ترقی اور قومی خوشحالی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستحق طلبہ کی معاونت کے ذریعے نوجوانوں کو بہتر مستقبل کی جانب رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِتاس کالج کے درمیان یہ معاہدہ طلبہ کی تعلیمی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ڈاکٹر نظام الدین کا کہنا تھا کٹاس کا مقصد معیاری تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانا ہے اور ہم طلباء کی سکلز اور کردار سازی پر بہت کام کرتے ہیں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے