ہنرمند پنجاب کی جانب ایک اور قدم ، کوتھم کالج سے 600 طلبہ کو اسناد سے نوازا گیا

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (COTHM) کے سالانہ کانووکیشن کا انعقاد لاہور میں کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے فارغ التحصیل ہونے والے تقریباً 600 طلبہ کو اسناد سے نوازا گیا۔

تقریب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر عباس چنڑ، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت رانا عارف، سابق چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین، سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی سمیت تعلیمی، سماجی، میڈیا،ہوٹل انڈسٹری اور سیاحت کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر کوتھم احمد شفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوتھم روایتی تعلیم کے بجائے ایسی تجربہ اور پروفیشنل کوالیفکیشن فراہم کرتا ہے جن کی دنیا بھر میں مانگ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوتھم کا مقصد ایسے پر اعتماد ، ہنر مند اور معیاری نوجوان تیار کرنا ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں اور ملک کا نام روشن کریں۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کوتھم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کوتھم کے بہت بڑے مداح ہیں اور انہیں یقین ہے کہ کوتھم کے گریجویٹ دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، ضرورت صرف درست رہنمائی، پریٹیکل ٹریننگ اور سکل بیسڈ ایجوکیشن کی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر عباس جنڑ نے کہا کہ احمد شفیق اور ان کے طلبہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں کیونکہ انہوں نے پاکستان کا نام روشن کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوتھم جیسے ادارے نوجوانوں کو باعزت روزگار اور عالمی سطح پر مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 3 ماہ کی چھٹیوں کے نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد فوری روکنے کی استدعا مسترد

پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت رانا عارف نے کہا کہ کامیاب کاروبار اور مضبوط industry کے لیے trained اور skilled professionals کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کوتھم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ایسے ہنرمند نوجوان تیار کر رہا ہے جو hospitality، tourism اور food industry کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔

سابق چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین نے کہا کہ کوتھم اپنے طلبہ کو بہترین skills، اعتماد اور عملی تربیت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ international languages سیکھیں تاکہ دنیا بھر میں موجود مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کا مومنہ اقبال کیس پر موقف. نیا بیان

کانووکیشن کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کوتھم احمد شفیق نے اپنی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور فارغ التحصیل ہونے والے 600 طلبہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر ہال *“پاکستان زندہ

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے