لاہور( پنجاب پوسٹ ) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 3 ماہ کی چھٹیوں کے نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی
عدالتِ عالیہ میں جسٹس خالد اسحاق نے آل پرائیوٹ سکولز فیڈریشن کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میں تعلیمی سال کم ہو کر 120 دن کا رہ گیا ہے جبکہ امریکہ اور انگلینڈ سمیت بڑے ممالک میں تعلیمی سال 230 دن کا ہے۔
مزید پڑھیں: ضلع چنیوٹ میں بچوں کی تدریس کے دوران پنکھے بند کرنے پر، وائرل ویڈیو پر سخت ایکشن
درخواست میں مزید کہا گیا کہ 3 ماہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے طلباء کی پڑھائی شدید متاثر ہو گی لہٰذا عدالت 3 ماہ تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور موسمِ گرما کی تعطیلات 6 سے 8 ہفتے کرنے کا حکم دے۔
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔















