صادق آباد میں 19 سالہ لڑکی کے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کا کیس، مقدمہ درج، تفتیش جاری

(پنجاب پوسٹ) صادق آباد کے تھانہ آباد پور کی حدود میں 19 سالہ لڑکی مصباح قربان کی ہلاکت کے واقعے نے سنگین رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں پولیس نے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نامزد ملزمان نے لڑکی کو پہلے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں شواہد مٹانے کی غرض سے اسے گاڑی تلے کچل کر واقعے کو حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک سوچا سمجھا اقدام تھا جس کے ذریعے جرم کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ اہلِ علاقہ اور متاثرہ خاندان کی جانب سے انصاف کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور نامزد افراد سمیت دیگر ممکنہ سہولت کاروں کے کردار کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک شواہد کو انتہائی اہم قرار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے میں ملوث تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “صادق آباد میں 19 سالہ لڑکی کے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کا کیس، مقدمہ درج، تفتیش جاری”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے