کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم جان نگل لی، لاہور میں 6 سالہ حسن گٹر میں گر کر جاں بحق

لاہور: (پنجاب پوسٹ)کے علاقے سندر میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت ایک بار پھر انسانی جان کے ضیاع کا سبب بن گئی، جہاں کھلے مین ہول میں گرنے سے 6 سالہ بچہ حسن جاں بحق ہوگیا۔ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچہ گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ اچانک گٹر کے کھلے مین ہول میں جا گرا۔علاقہ مکینوں کے مطابق مین ہول کا ڈھکن کافی عرصے سے غائب تھا، تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے اسے ڈھانپنے یا مرمت کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ حادثے کے بعد اہل علاقہ اور ریسکیو ٹیموں نے بچے کی تلاش شروع کی، جس کے بعد حسن کی لاش گٹر سے نکالی گئی۔


پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد بچے کے والدین اور اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں جبکہ علاقے میں شدید افسوس اور غم و غصے کی فضا پائی جا رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت مختلف علاقوں میں کھلے مین ہولز عوام، خصوصاً بچوں کے لیے مستقل خطرہ بن چکے ہیں، مگر متعلقہ ادارے ان خطرات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور شہر بھر میں کھلے مین ہولز کو فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔


یہ افسوسناک واقعہ ایک بار پھر شہری انفراسٹرکچر کی کمزوریوں اور انتظامی غفلت کو بے نقاب کرتا ہے، جس کی قیمت ایک معصوم بچے نے اپنی جان دے کر چکائی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے