کوٹلی ستیاں اریاڑی: مبینہ بلیک میلنگ سے تنگ 16 سالہ لڑکی نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی

کوٹلی( پنجاب پوسٹ) ضلع مری کی تحصیل کوٹلی ستیاں کے گاؤں آریاڑی میں دلخراش واقعہ۔ پولیس کے مطابق 16 سالہ لڑکی مبینہ بلیک میلنگ سے تنگ آ کر گھر سے ملحقہ زیرِ تعمیر مکان میں چلی گئی اور خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔

آگ سے شدید جھلسنے والی لڑکی کو فوری تشویش ناک حالت میں راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بلیک میلنگ میں ملوث افراد کا تعین کیا جا رہا ہے۔

علاقہ بھر میں سوگ کی فضا۔ اہل علاقہ نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “کوٹلی ستیاں اریاڑی: مبینہ بلیک میلنگ سے تنگ 16 سالہ لڑکی نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے