آزاد کشمیر میں جاری احتجاج کے پیچھے کون؟ مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کا اصل مقصد کیا ؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد ( پنجاب پوسٹ )وزیر فاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں کھیلے جانے والے کھیل کے تانے بانے بھارت اور برطانیہ میں مقیم چند شر پسندوں سے ملتے ہیں ۔ قائد ملت چوہدری غلام عباس ، کے ایچ خورشید اور مقبول بٹ شہید بھی مہاجرین کی سیٹوں سے منتخب ہوکر آزاد کشمیر پارلیمنٹ میں پہنچے ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وہاں پہ جو کھیل کھیلا جا رہا ہے اس کے تانے بانے یا تو برطانیہ میں بیٹھ کے وہ لوگ جن کے پاس برطانوی شہریت ہے ان کے ہاتھوں میں ن یا ہندوستان کے ہاتھ میں کسی کو اس میں شک نہیں ہونا چاہیے بات صرف اتنی ہے۔

میں نے پہلے بھی ہاؤس میں کہا تھا کہ 12 سیٹیں ہیں جو پاکستان میں مہاجرین بیٹھے ہوئے ہیں۔ یہ وہ مہاجرین ہیں جنہوں نے قیمت ادا کی ہوئی ہے، خون کے ساتھ قیمت ادا کی ہوئی ہے۔

یہ لوگ جب پاکستان کی سرزمین پہ آئے سربسجود ہوئے جب انہوں نے بارڈر کراس کیا۔ ہر گھر میں ایک داستان ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ان کی سیٹیں جو ہیں ختم کر دو ۔

وزیر دفاع کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ چوہدری غلام عباس صاحب مرحوم ان کو قائد ملت کہا جاتا ہے کشمیر کا وہ ان مہاجرین کی سیٹ سے سلیکٹ ہوئے تھے۔ کے ایچ خورشید ایک اور بہت بڑے کشمیری لیڈر ، جو صدر ریاست بھی رہے ، وہ بھی اس مہاجر سے سیٹ سے الیکٹ ہوئے۔ مقبول بٹ شہید جن کو تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی وہ بھی مہاجر کی سیٹ سے الیکٹ ہوتا۔

خواجہ آصف کے مطابق فارن فنڈ تنظیم جس کا کوئی کوئی پولیٹیکل کمٹمنٹ کوئی نہیں ہے اور وہ بلیک میل کر رہے ہیں ان کے تمام تر مطالبات جو ہیں منظور کیے گئے ۔کس نے ووٹ دینا ہے کس نے نہیں دینا، الیکشن کے بعد جو قانون ساز اسمبلی بنے اسے فیصلہ کرنا چاہیے ،یہ جلسے جلوسوں کو اختیار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم ایک قانونی ائینی ادارے کو یہ ضرور اختیار کیا جا سکتا ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے