قصور میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص زخمی، ملزمان فرار

قصور ( پنجاب پوسٹ) نواحی علاقے روشن بھیلہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق محمد صدیق اور آصف سمیت دیگر ملزمان کے درمیان عرصہ دراز سے اراضی کا تنازع چل رہا تھا۔ دونوں فریقین کا آمنا سامنا ہونے پر تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا۔

الزام ہے کہ جھگڑے کے دوران ملزمان آصف اور اس کے ساتھیوں نے محمد صدیق پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد علاج کے لیے بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ تھانہ تھہ شیخم پولیس موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے اور قانونی کارروائی میں مصروف ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے