سانگلہ ہل: 36 سال سروس سے ریٹائرڈمنٹ کے بعد پولیس آفیسر جب اپنے آبائی علاقے میں پہنچا تو شہری بارات اور ڈھول لیکر کیوں پہنچ گئے؟


ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) سانگلہ ہل کے نواحی گاؤں پندوریاں، چک نمبر 122 کے رہائشی ڈی ایس پی پنجاب پولیس چوہدری ظفر اقبال پوار 36 سالہ طویل مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد محکمہ پولیس سے باعزت طور پر ریٹائر ہوگئے۔ وہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر پنجاب پولیس میں بھرتی ہوئے تھے اور ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز رہنے کے بعد آج ریٹائر ہوئے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد جب وہ گجرات شہر سے اپنے آبائی گاؤں پنڈوریاں چک نمبر 122 تحصیل سانگلہ ہل ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب واپسی کے لیے سانگلہ ہل انٹرچینج پہنچے تو اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر اہلِ علاقہ نے پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا شاندار خیر مقدم کیا اور 36 سالہ خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔چوہدری ظفر اقبال پوار کی پولیس محکمے کے لیے طویل خدمات قابلِ ستائش ہیں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے