محسن نقوی کا بڑا دعویٰ: حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، جولائی اور اگست میں "کچھ بڑا” نہیں ہوگا

لاہور (پنجاب پوسٹ) وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی اور جولائی و اگست کے دوران ملکی سیاست میں کوئی غیر معمولی پیش رفت نہیں ہونے جا رہی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور بعض حلقوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ بلاول بھٹو سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں اور گزشتہ روز ہونے والی ملاقات بھی معمول کا حصہ تھی، اس میں کوئی غیر معمولی یا خاص بات نہیں تھی۔

علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے اور بنیادی معاملات پہلے ہی طے ہو چکے ہیں، جبکہ اب صرف چند رسمی اور انتظامی امور باقی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ فریقین جلد باقی معاملات بھی مکمل کر لیں گے جس کے بعد معاہدے کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے