ملتان: یتیم وسیم عباس کو کچلنے والا ملزم سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں پار، ناردرن بائی پاس بہاولپور پر مقابلے کیسے ہوا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ)پنجاب کے ضلع ملتان میں تیز رفتار گاڑی سے 15 سالہ یتیم وسیم عباس کو کچلنے والا مرکزی ملزم توقیر پولیس کی حراست سے فرار کے بعد سی سی ڈی بہاولپور کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز ملتان میں ایک معصوم یتیم بچے وسیم عباس کو اپنی گاڑی کے نیچے کچل کر شہید کر دیا تھا۔ گزشتہ رات ملزم توقیر سی سی ڈی ملتان کی حراست سے فرار ہو گیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ آج صبح سی سی ڈی بہاولپور کی ٹیم نے بہاولپور میں موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی، تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے سی سی ڈی ٹیم پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک موٹر سائیکل سوار مشکوک شخص ہلاک ہو گیا، جس کی بعد ازاں شناخت توقیر نذیر کے نام سے ہوئی۔ترجمان کے مطابق ملزم کا ساتھی موقع سے فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا۔ سی سی ڈی کی خصوصی ٹیمیں فرار ملزم کا تعاقب کر رہی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے