فیصل ٹاؤن: 1 کروڑ 40 لاکھ مالیت کے بجلی میٹر برآمد، 3 ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) فیصل ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بجلی کے میٹر چوری کرنے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کے میٹر برآمد کر لیے ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق، ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کی ہدایت پر ایس ایچ او شفقت سرور کو ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک سونپا گیا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان رات کے مختلف اوقات میں ریکی کر کے گھروں اور مختلف مقامات سے بجلی کے گرین میٹر چوری کرتے تھے۔ انہوں نے چند روز قبل فیصل ٹاؤن، کوٹ لکھپت اور لیاقت آباد کے علاقوں سے متعدد میٹر چوری کیے تھے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمان چوری شدہ میٹرز کو مارکیٹ میں کم قیمت پر فروخت کرتے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اب تک مجموعی طور پر 1 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کے میٹر چوری کر چکے ہیں۔
گرفتار ہونے والے ملزمان میں عون، ارشد اور حیدر شامل ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شفقت سرور اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے