چونیاں میں آئس نشے کا بڑھتا ہوا رجحان، لڑکوں کے بعد لڑکیاں بھی لت میں مبتلا

چونیاں سٹی تھانہ کی حدود میں آئس (کرسٹل میتھ) کے بڑھتے ہوئے استعمال نے علاقہ مکینوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے یہ نشہ صرف نوجوان لڑکوں تک محدود تھا، تاہم اب لڑکیوں میں بھی اس کا استعمال سامنے آ رہا ہے جو ایک خطرناک رجحان ہے۔ایک تازہ واقعے میں نامعلوم جواں سالہ لڑکی نشے کی حالت میں بے ہوش ہو کر محلے کے ایک دربار کے قریب پڑی ہوئی ملی، جس پر اہل علاقہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔


مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نشے میں دھت افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور روزانہ اس طرح کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق طلبہ، نوجوانوں اور اب خواتین تک آئس کی رسائی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے اور منشیات فروشوں کا نیٹ ورک مسلسل سرگرم دکھائی دیتا ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن جاری ہے اور متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا چکی ہیں۔


پولیس کے مطابق نشے کی حالت میں پائی جانے والی لڑکی مبینہ طور پر عادی نشہ کرنے والی ہے اور اس کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔
حکام نے بتایا کہ لڑکی کے والدین کی تلاش جاری ہے تاکہ اس کی شناخت اور مکمل تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔علاقے میں اس واقعے کے بعد منشیات کے خلاف مزید سخت کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے اور شہریوں نے مستقل بنیادوں پر آپریشن کی اپیل کی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے