لاہور: (پنجاب پوسٹ )پنجاب حکومت کے فلاحی ہاؤسنگ منصوبے "اپنی چھت، اپنا گھر” کی کامیابی عالمی سطح پر بھی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ ورلڈ بینک نے پروگرام میں شمولیت اور مالی تعاون کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جس کے تحت 100 ملین ڈالر کے فنڈز جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کو پنجاب افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام کے حوالے سے ڈی جی پھاٹا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بلال یاسین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پروگرام کی ری اسٹرکچرنگ کی منظوری بھی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ہربنس پورہ میں شادی کی خوشیاں خونریز تصادم میں بدل گئیں، دولہا سمیت 5 ملزمان گرفتار، خاتون سمیت 3 افراد زخمی
مزید پڑھیں:صوبائی وزیر نے کہا کہ اضافی فنڈز سے گھروں کی تعمیر کے منصوبوں میں نمایاں اضافہ ہوگا اور مقررہ اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مستحق اور کم آمدن خاندانوں کو بلاسود قرضوں کی مد میں 15 لاکھ روپے تک فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کر سکیں۔
بلال یاسین کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت کم آمدن طبقے کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کا ماڈل انتہائی کامیاب ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر سے لاکھوں افراد کے معیارِ زندگی میں بہتری آئے گی اور رہائشی سہولیات تک رسائی مزید آسان ہوگی۔












