ہربنس پورہ میں شادی کی خوشیاں خونریز تصادم میں بدل گئیں، دولہا سمیت 5 ملزمان گرفتار، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

لاہور: (پنجاب پوسٹ) کے علاقے ہربنس پورہ میں ایک شادی ہال میں ہونے والی معمولی تلخ کلامی نے اس وقت سنگین صورتحال اختیار کر لی جب فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ اختر نواز، ایس ڈی پی او باغبانپورہ، ایس ایچ او ہربنس پورہ محسن شہزاد اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو فوری طور پر کنٹرول میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے دولہا سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے

۔ایس پی کینٹ اختر نواز نے بتایا کہ متاثرہ شہری عادل کی درخواست پر واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ شو آف ویپن، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔ایس پی کینٹ نے بروقت اور مؤثر کارروائی پر ایس ایچ او ہربنس پورہ محسن شہزاد اور ان کی ٹیم کو شاباش بھی دی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے