شادی کی تقریب میں آئی 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، 2 ملزمان گرفتار، ایک مفرور

​گجرات (پنجاب پوسٹ) تھانہ صدر جلال پور جٹاں کے علاقے موضع بھکوکی میں شادی کی تقریب میں آئی ہوئی 12 سالہ معصوم بچی کو مبینہ طور پر کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے 3 نامزد ملزمان میں سے 2 کو فوری طور پر حراست میں لے لیا ہے جبکہ ایک مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
​تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچی گڑھی احمد آباد سے موضع بھکوکی میں جاوید اقبال نامی شخص کے گھر شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئی ہوئی تھی۔ دورانِ تقریب نامزد ملزم سمیر نے بچی کو بہلا پھسلا کر امیر حسن کی بیٹھک میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر کے مطابق یہ انسانیت سوز سلسلہ ایک بار نہیں بلکہ گزشتہ 9 سے 10 روز کے دوران مختلف اوقات میں مسلسل جاری رہا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے