اداکارہ مومنہ اقبال کو دھمکیاں اور ہراسانی کے معاملے میں نیا انکشاف

اسلام آباد (پنجاب پوسٹ) اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں ایک سیاسی شخصیت کا بیان منظر عام پر آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے این سی سی آئی اے میں جمع کرایا گیا بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی مومنہ اقبال سے 2020 میں ملاقات ہوئی اور بعد ازاں دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوئے۔
بیان میں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مومنہ اقبال کے ساتھ اندرون و بیرون ملک سفر کیے اور تمام اخراجات خود برداشت کیے۔ ان کے مطابق بعد ازاں بعض معاملات سامنے آنے پر تعلقات ختم کر دیے گئے۔


ثاقب چدھڑ کے مطابق انہیں بعد میں بلیک میلنگ اور مالی معاملات سے متعلق صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ان کے دعوے کے مطابق مختلف رقوم کی منتقلی اور دیگر مالی لین دین بھی ہوا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انہیں اور ان کے اہلخانہ کو تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
دوسری جانب، اطلاعات کے مطابق اس معاملے میں دونوں فریقین کی جانب سے قانونی کارروائیاں اور الزامات سامنے آ رہے ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے معاملے کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے