پنجاب حکومت خود انحصاری کی جانب ، قرضوں میں 66 ارب کی کمی ہوگئی

لاہور ( پنجاب پوسٹ)پنجاب پر ملکی و غیر ملکی اداروں کے قرض سے متعلق نئی دستاویز ات سامنے آگئیں۔جس کے مطابق صوبائی حکومت کے قرضوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب ملکی و غیر ملکی اداروں کا ایک ہزار  691 ارب روپےکا مقروض ہے، پنجاب کے قرضوں میں گزشتہ جون کے مقابلے مارچ تک تقریبا 66 ارب کی کمی آئی

۔پنجاب حکومت کا عوامی ویلفیئر کے لیے بڑھتے اخراجات پر بڑا فیصلہ

دستاویزات کے مطابق  جون 2025 میں قرضوں کا حجم  ایک ہزار 757 ارب روپے تھا جو کم ہوکر  ایک ہزار 691 ارب روپے ہے، دسمبر سے مارچ کے درمیان قرضوں میں 13.2 ارب روپےکمی آئی۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب کے ذمہ قرضوں میں 42 فیصد بین الاقوامی ترقیاتی اداروں سے لیا گیا ہے،  20 فیصد ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور  18 فیصد چین سے قرضہ جات حاصل کر رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں : ’اپنا گھر پروگرام‘ ایک کروڑ روپے تک کا قرض کیسے ملے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق حکومت کو  رواں مالی سال کے اختتام تک قرضوں میں مزید کمی کی توقع ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے