میانوالی میں الیکٹرک بسوں پر پتھراؤ کے بڑھتے واقعات ، وجہ کیا ہے ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) میانوالی میں شر پسندوں نے ایک بار پھر گرین بس پر پتھراؤ کردیا۔

پولیس کے مطابق شرپسندوں نے میانوالی کالاباغ روڈ پر بس پرپتھراؤ کیا جس سے شیشہ ٹوٹ گیا۔

پولیس نے بتایاکہ اس روٹ پر پنجاب الیکٹرو گرین بس پر پتھراؤ کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بس انتظامیہ نے تھانہ موچھ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گذشتہ برس ستمبر میں میانوالی کیلئے الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا ۔یہ بسیں داؤد خیل ، بن حافظ جی، واں بھچراں روٹ پر چلائی گئیں ۔ جب کہ اسی ماہ بس پر پہلا پتھراو کیا گیا ۔ اسی طرح فروری میں بھی الیکترک بس شر پسندوں کے نشانے پر رہی۔

قبل ازیں موچھ پل کے قریب (داؤد خیل روٹ پر) اور حافظ پمپ (رمضان آباد) کے نواحی علاقوں اور پائی خیل اڈہ کے پاس الیکٹرک بسوں پر حملے کئے گئے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے