عید الاضحیٰ پر موج مستی ، والدین کی غفلت، 20 بچے گم ، پولیس نے تلاش کرکے حوالے کردئیے

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) عیدالاضحیٰ کے موقع پر تفریحی مقامات کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کے دوران لاری اڈا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گریٹر اقبال پارک میں گمشدہ ہونے والے 20 سے زائد بچوں کو تلاش کرکے بحفاظت ان کے والدین کے حوالے کر دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر عید کی تعطیلات کے دوران شہر کے تمام تفریحی مقامات پر سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے تھے۔ اس دوران سیر و تفریح کیلئے آنے والی متعدد فیملیز کے بچے رش کے باعث اپنے اہل خانہ سے بچھڑ گئے۔

میانوالی میں الیکٹرک بسوں پر پتھراؤ کے بڑھتے واقعات ، وجہ کیا ہے ؟

فیملیز نے موقع پر قائم پولیس کیمپ سے مدد کی درخواست کی جس پر پولیس نے فوری طور پر بچوں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق بچوں کی تلاش کیلئے پارک میں اعلانات کیے گئے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ لاری اڈا پولیس نے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد بچوں کو بحفاظت تلاش کرکے ان کے ورثا کے حوالے کیا، جس پر والدین اور فیملیز نے پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر تفریحی مقامات پر سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے تھے اور عوام الناس کی حفاظت اور مدد پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے