لاہور (پنجاب پوسٹ) عید کی چھٹیوں اور خوشگوار موسم کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد چڑیا گھر کا رخ کرنے لگی، جہاں بچے اور بڑے تفریح سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
بچے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چڑیا گھر پہنچ کر مختلف جانوروں اور پرندوں کو دیکھنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ بندر، شیر، ہرن اور رنگ برنگے پرندے بچوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات میں چڑیا گھر بہترین تفریحی مقام ثابت ہو رہا ہے، جہاں خاندان کے ساتھ خوشگوار وقت گزارنے کا موقع ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں برسات ، کن علاقوں میں کتنی بارش ہوئی؟
عید کے موقع پر چڑیا گھر شہریوں کے پسندیدہ تفریحی مراکز میں شامل ہو گیا ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے آنے والے افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے










