لاہور ( پنجاب پوسٹ ) وزیراعلی کی ہدایت پر سپیشل کلین اپ آپریشن سے شہر و دیہات چمکنے اور گلی بازار عرق گلاب سے معطر کرنے پرمریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی
تفصیلات کے مطابق عید کے دونوں ایام میں تمام شہروں اور دیہات میں روڈز، گلیوں بازاروں کی صفائی اور دھلائی کی گئی ۔
اٹک ۔ بہاولنگر ،بہاولپور،بھکر ،فیصل آباد ، چنیوٹ ،چکوال راجن پور میں مکمل صفائی کی گئی ۔ اسی طرح منڈی بہاوالدین ، میانوالی اوکاڑہ ننکانہ صاحب اور دیگر شہروں میں بھی گلی محلے بازار صاف ستھرے نظر آئے
گوجرانوالہ ۔ حافظ آباد،گجرات ،خانیوال ۔ ملتان ،ڈی جی خان اور لیہ سمیت ہر شہر میں مثالی صفائی دیکھی گئی ۔
حکام کے مطابق عوام کی طرف سے کیمپلیینٹ سیل پر آنے والی ہر ڈسٹرکٹ کی شکایات کا 100 فیصد ازالہ کرتے ہیوئے آلائشیں اور باقیاتِ کو اٹھا کو ڈیمپنگ سائٹ میں تلف کر دیا گیا۔ جبکہ بازاروں ،گلیوں اور محلوں میں عرق گلاب کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا















