لاہور( پنجاب پوسٹ) پنجاب ایمرجنسی سروس Rescue 1122 نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر میں ریسکیو اور میڈیکل کور فراہم کرنے کیلئے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آج پنجاب بھر میں 12 ہزار سے زائد ریسکیورز فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ 896 ایمبولینسز، 2300 ریسکیو موٹر بائیکس اور 316 فائر وہیکلز کو اہم مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق عید کے بڑے اجتماعات، عید گاہوں اور رش والے مقامات پر خصوصی ریسکیو ٹیمیں تعینات ہیں جبکہ فوری ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کیلئے عید گاہوں کے قریب خصوصی ریسکیو پوسٹس بھی قائم کی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق تنگ راستوں اور گنجان آبادی والے علاقوں میں بروقت رسائی یقینی بنانے کیلئے ریسکیو موٹر بائیکس اہم پوائنٹس پر موجود ہیں۔ علاوہ ازیں دریاؤں، نہروں اور تفریحی مقامات پر ممکنہ حادثات سے نمٹنے کیلئے خصوصی واٹر ریسکیو ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔
ریسکیو 1122 کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر تمام ریسکیو آپریشنز کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہا ہے جبکہ عید ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ معمول کے ریسکیو آپریشنز بھی جاری رہیں گے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں۔
پنجاب میں عید الاضحی، ریسکیو 1122 نے کیا انتظامات کر رکھے ہیں؟

Share this article
سبسکرائب
سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

پنجاب میں مون سون خطرہ ابھی ٹلا نہیں ، مزید کب اور کتنی برسات ہوگی؟ اہم خبر آگئی
ام حبیبہ
جولائی 24, 2026
8:45 شام

پنجاب پولیس اہلکاروں کو 2سال بعد وردی مل گئی، کتنی یونیفارمز خریدی گئیں ہیں؟
ام حبیبہ
جولائی 24, 2026
8:33 شام

حاصل پور، سرکاری فلٹریشن پلانٹ کا پانی زہرآلود؟6 بچے فوڈ پوائزننگ کا شکار،3 جان سے گئے،دو کی حالت تشویشناک
سیدہ نورین فاطمہ
جولائی 24, 2026
5:57 شام

لاہور میں بارش کے بعد صفائی و نکاسیٔ آب آپریشن تیز، ڈی سی لاہور فیلڈ میں پہنچ گئے
ام حبیبہ
جولائی 24, 2026
5:28 شام

بھیرہ: 30 سے زائد مسلح افراد کا کلہاڑیوں اور اسلحے سے غریب خاندان پر حملہ
نور فاطمہ
جولائی 24, 2026
5:20 شام

ریاست مخالف ٹویٹس کیس: عدالت نے صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کی درخواست مسترد کیوں کی؟
ام حبیبہ
جولائی 24, 2026
5:10 شام

پنجاب میں مون سون کی تباہ کاریاں: 2 افراد جاں بحق، 44 زخمی، متعدد مکانات زمین بوس
زروا خان سدوزئی
جولائی 24, 2026
5:01 شام

اجازت ملنے کے باوجود پیپلز پارٹی کے کنونشن میں رکاوٹیں، فیصل میر کا الزام
نور فاطمہ
جولائی 24, 2026
5:00 شام



