بیٹی کے جہیز کیلئے بکرے بیچنے والے شہری کو نوسرباز نے جعلی نوٹ دے دئیے، ملزم گرفتار

 لاہور ( پنجاب پوسٹ )پولیس نے درہ آدم خیل سے جعلی کرنسی سپلائی کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے  2 ملزم گرفتار کر لئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بیٹی کے جہیز کیلئے بکرے فروخت کرنے والے شہری کو جعلی نوٹ دیئے گئے،  شہری کو سامانِ کی خریداری کے دوران دکاندار سے نوٹ جعلی ہونے کا علم ہوا، متاثرہ شہری کی درخواست پر نشتر کالونی پولیس نے فوری قانونی کارروائی کا آغاز کیا ۔ جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث 2 ملزمان ندیم اور اکرم کو گرفتار کر لیا گیا  ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں قربانی کی کھالیں، کس جماعت کو دینے کی اجازت ہے؟: بیٹی کے جہیز کیلئے بکرے بیچنے والے شہری کو نوسرباز نے جعلی نوٹ دے دئیے، ملزم گرفتار

ملزم ملک ندیم 2013 سے جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث نکلا، ملزم جعلی نوٹوں کے کاٹن درہ آدم خیل سے منگواتا تھا، ایک کاٹن میں تقریباً 5 لاکھ روپے مالیت کے جعلی نوٹ موجود ہوتے تھے، ملزم نے ہر  15 روز بعد 2 سے 4 کاٹن منگوانے کا انکشاف کیا ،جعلی کرنسی سے حافظ آباد، شیخوپورہ، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور سے بکرے خریدے جاتے رہے تھے۔ ملزمان مختلف منڈیوں، ڈیلرز اور فارم مالکان سے بکرے خریدتا تھا۔ جعلی رقم کو وائٹ کرنے کیلئے مختلف افراد کو بکرے فروخت کیے گئے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز  کےمطابق ملزم نے متعدد افراد کو لاکھوں روپے مالیت کے بکرے، دنبے اور چھترے فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے، 

ملزمان سے جعلی کرنسی سے خریدا ہوا بکرا اور گاڑی برآمدکر لئے گئے۔  ملزم کے  دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے