لاہور( پنجاب پوسٹ)محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل تمام کالعدم اور زیر نگرانی تنظیموں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ کالعدم اور زیر نگرانی تنظیموں اور انکے ذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں ہرگز نہ دیں۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت کالعدم تنظیموں کی ہر قسم کی معاونت جرم ہے۔ دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی امداد کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : عید الاضحیٰ: سپیشل گرینڈ کلین اپ آپریشن، جرمانوں سے حکومت کو کتنی آمدن ہوگی؟: پنجاب میں قربانی کی کھالیں، کس جماعت کو دینے کی اجازت ہے؟ ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں خیراتی اداروں کیلئے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن لازم ہے۔ اس لیے شہری قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں۔ تمام رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق انکے سرٹیفکیٹ پر موجود کیو آر کوڈ سے کی جاسکتی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل تمام کالعدم اور زیر نگرانی تنظیموں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ کالعدم اور زیر نگرانی تنظیموں اور انکے ذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں ہرگز نہ دیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت کالعدم تنظیموں کی ہر قسم کی معاونت جرم ہے۔

دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی امداد کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں خیراتی اداروں کیلئے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن لازم ہے۔ اس لیے شہری قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں۔ تمام رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق انکے سرٹیفکیٹ پر موجود کیو آر کوڈ سے کی جاسکتی ہے۔















