عید الاضحیٰ: سپیشل گرینڈ کلین اپ آپریشن، جرمانوں سے حکومت کو کتنی آمدن ہوگی؟

لاہور( پنجاب پوسٹ) سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے  عید الاضحیٰ پر انتظامات سے متعلق بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا ’’سپیشل گرینڈ کلین اپ آپریشن‘‘شروع کرنے کا حکم دےدیا ۔ 
پنجاب بھر میں عید کے تین دن صفائی کا بڑا آپریشن، تمام ادارے متحرک ہوں گے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا اس مرتبہ عید الاضحیٰ پر صفائی کا نیا ریکارڈ قائم کریں گے
گلیوں، بازاروں اور چوراہوں کی فوری دھلائی کا پلان تیارکرلیا،عوام پلاسٹک بیگز کے بجائے خصوصی آلائش بیگز استعمال کریں۔
آلائشیں نہروں اور ڈرینوں میں پھینکنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔مساجد، عید گاہوں اور راستوں پر عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔
مریم اورنگ زیب نے عید گاہوں کی فول پروف سکیورٹی اور صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ بہترین کارکردگی پرعملے کو وزیراعلیٰ انعامات دیں گی۔
غیرقانونی مویشی منڈیاں لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ۔ کھالیں جمع کرنے والے کیمپوں پر لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی  ۔ واسا کو صوبے بھر میں عید پر پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔ ہوائی اڈوں کے قریب کوڑا دان ڈھانپنے کے احکامات پر سختی سے عمل ہوگا۔
عارضی جھولوں پر پابندی، پارکوں کے جھولوں کی سیفٹی چیکنگ کا حکم  دے دیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں : عید الاضحیٰ : پنجاب میں ہیٹ ویو کا خدشہ، درجہ حرارت کہاں تک جائے گا؟: عید الاضحیٰ: سپیشل گرینڈ کلین اپ آپریشن، جرمانوں سے حکومت کو کتنی آمدن ہوگی؟


پولیس، واسا اور میونسپل ادارے مشترکہ طور پر عید آپریشن میں شریک ہوں گے۔ آلائشیں فوری اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے