عید الاضحیٰ:ایم پی اے بلال یامین ستی کی “ستھرا پنجاب” صفائی آگاہی مہم میں شرکت، شہریوں میں ویسٹ بیگز اور بروشرز تقسیم

کوٹلی ستیاں ( پنجاب پوسٹ) ممبر صوبائی اسمبلی بلال یامین ستی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر “ستھرا پنجاب” صفائی آگاہی مہم میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے شہریوں میں صفائی سے متعلق شعور اجاگر کیا۔

مہم کے دوران بلال یامین ستی نے شہریوں میں ویسٹ بیگز اور آگاہی بروشرز تقسیم کیے اور انہیں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کی ترغیب دی۔ اس مہم کا مقصد شہر کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا اور صحتِ عامہ کا تحفظ یقینی بنانا تھا۔

اس موقع پر بلال یامین ستی کا کہنا تھا کہ “صفائی نصف ایمان ہے” اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھے تاکہ بیماریوں سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

عید الاضحیٰ : پنجاب میں ہیٹ ویو کا خدشہ، درجہ حرارت کہاں تک جائے گا؟: عید الاضحیٰ:ایم پی اے بلال یامین ستی کی “ستھرا پنجاب” صفائی آگاہی مہم میں شرکت، شہریوں میں ویسٹ بیگز اور بروشرز تقسیم

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ قربانی کے بعد آلائشوں کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق تلف کریں اور حکومتی صفائی مہم کا حصہ بنیں تاکہ کوٹلی ستیاں کو صاف اور صحت مند شہر بنایا جا سکے۔

مہم کے دوران سلمان ستی، فیصل ستی اور دیگر مقامی رہنما بھی بلال یامین ستی کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے شہریوں سے صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے