عید الاضحیٰ: پنجاب میں کتنے جانوروں کی قربانی ہوگی؟

لاہور( پنجاب پوسٹ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب حکومت صوبے بھر کے شہروں اور دیہاتوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے 1 کروڑ 20 لاکھ ماحول دوست ویسٹ بیگز تقسیم کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں اس سال 35 سے 37 لاکھ جانوروں کی قربانی متوقع ہے، جس کے پیش نظر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ قربانی کے بعد آلائشیں ادھر اُدھر پھینکنے کے بجائے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ویسٹ بیگز میں ڈال کر مخصوص مقامات پر رکھیں۔

وزیر اطلاعات کے مطابق “ستھرا پنجاب” کا عملہ خود شہریوں کے گھروں اور علاقوں سے یہ ویسٹ بیگز اٹھانے پہنچے گا تاکہ صفائی کے عمل کو مؤثر اور ماحول دوست بنایا جا سکے۔

عید کے موقع پر پنجاب میں دیسی شراب کی سپلائی، 25000لٹر شراب کیسے پکڑی گئی؟: عید الاضحیٰ: پنجاب میں کتنے جانوروں کی قربانی ہوگی؟

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ ویسٹ بیگز کی مفت تقسیم کے لیے صوبے بھر میں مختلف مقامات پر خصوصی کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں شہریوں کو بلا معاوضہ بیگز فراہم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے خبردار کیا کہ حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی اور آلائشیں جگہ جگہ پھینکنے والوں پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صاف ستھرا اور صحت مند ماحول برقرار رکھنے کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے