لاہور ( پنجاب پوسٹ ) لاہور ٹریفک پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جامع ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ہے۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
عید نماز کے اجتماعات، مساجد اور عید گاہوں پر اضافی ٹریفک نفری تعینات کی جائے گی، جبکہ چڑیا گھر، باغ جناح، گریٹر اقبال پارک، جلو پارک اور ماڈل ٹاؤن پارک سمیت اہم تفریحی مقامات کے باہر بھی خصوصی ٹریفک ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔
رومانیہ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ بکھر گئے، لاہور کے طلبہ کی تصاویر عالمی نمائش کا حصہ: چاند رات، لاہوری منچلوں کی موجیں ختم، 70 بازاروں میں تین ہزار ٹریفک اہلکار تعیناتسی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ مصروف شاہراہوں پر واقع قبرستانوں کے اطراف بھی اضافی نفری تعینات ہوگی تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
چاند رات کے موقع پر 70 سے زائد بازاروں اور مارکیٹوں کیلئے الگ جامع ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے۔
ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 13 ڈی ایس پیز فرائض سرانجام دیں گے جبکہ عیدالاضحیٰ کے تینوں دنوں میں 3 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار شہر بھر میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے واضح کیا ہے کہ اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔
ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور تیز رفتاری کی روک تھام کیلئے مصروف شاہراہوں پر 110 پٹرولنگ آفیسرز تعینات کیے جائیں گے جبکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی جائے گی۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق عیدالاضحیٰ کے ایام میں شہریوں کو بہترین ٹریفک سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ٹریفک کی روانی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا















