کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، بالخصوص ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر یہ دعوے کیے جا رہے ہیں کہ واقعے میں پاکستان آرمی کے جوان شہید ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے مختلف اکاؤنٹس کی جانب سے متضاد معلومات شیئر کی جا رہی ہیں۔
پنجاب پوسٹ فیکٹ چیک ٹیم کے مطابق ان دعوؤں کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ متعدد اکاؤنٹس نے مختلف شیٹس اور اعداد و شمار پوسٹ کیے ہیں جبکہ ایک ہی واقعے سے متعلق فراہم کردہ تفصیلات آپس میں مطابقت نہیں رکھتیں۔
فیکٹ چیک ٹیم کے مطابق زیر گردش کئی اکاؤنٹس مبینہ طور پر انڈین سپانسرڈ نیٹ ورکس سے منسلک دکھائی دیتے ہیں جبکہ پوسٹ کی گئی شیٹس میں ہلاکتوں اور زخمیوں کے اعداد و شمار بھی ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔
کوئٹہ دھماکہ: بلوچوں کے نام پر بلوچ عوام ہی نشانے پر ، حل کیا ہے ؟: کوئٹہ دھماکے کے بعد انڈین سپانسرڈ ایکس اکاونٹس جھوٹ پھیلاتے ہوئے پکڑے گئے
پنجاب پوسٹ فیکٹ چیک ٹیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ دعوؤں اور سوشل میڈیا پوسٹس پر فوری یقین کرنے کے بجائے مستند ذرائع سے معلومات کی تصدیق کی جائے۔ صارفین اس حوالے سے خود بھی ان شیٹس کا موازانہ کر سکتے ہیں















