وہاڑی ( پنجاب پوسٹ)ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ،ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ رمیض ظفر کی سربراہی میں وہاڑی میں کھویا اور آئسکریم پروڈکشن یونٹ کی انسپکشن، ملاوٹ کرنے پر کھویا یونٹ مالک کیخلاف ایف آئی آر درج، ایک شخص گرفتار، 25 کلو ملاوٹی کھویا تلف کردیا گیا، دونوں فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن بند کردی گئی
ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ رمیض ظفر کی سربراہی میں وہاڑی کے نواحی علاقہ موضع اکبر شاہ اور چک نمبر 97 ڈبلیوبی میں قلفیاں بنانے والے یونٹ اور کھویا یونٹ کو چیک کیا گیا کھوئے کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی اسی طرح فوڈ پروسیسنگ کیلئے صاف پانی کا استعمال نہ کرنے پر آئسکریم پروڈکشن یونٹ کو بھی اصلاح تک بند کیا پروڈکٹ رجسٹریشن لیبلنگ اور میڈیکل سرٹیفکیٹس کے بغیر خوراک کا کاروبار کیا جارہا تھا۔
ڈئ جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی قوانین نظر انداز کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔















