ستھرا پنجاب: گلی محلوں میں آلائشیں پھینکنے پر پچاس ہزار روپے جرمانہ ہوگا

لاہور( پنجاب پوسٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب نے گلی، محلوں میں آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف 50ہزار روپے جرمانے کی منظوری دے دی۔ممنوع مقامات پر باقیات اور آلائشیں پھینکنے کی روک تھام اور نگرانی کے لیے ویجلینس سکواڈ قائم کیا گیا ہے۔

“دفتر چھوڑیں، فیلڈ میں آئیں” مریم نواز کا عیدالاضحیٰ پر افسران کو فرنٹ لائن پر رہنے کا حکم، غفلت پر کارروائی کی وارننگ: ستھرا پنجاب: گلی محلوں میں آلائشیں پھینکنے پر پچاس ہزار روپے جرمانہ ہوگا

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کو ممنوع مقامات پر باقیات اور آلائشیں پھینکنے سے روکنے کی جامع ابلاغ عامہ مہم کی ہدایت بھی کی ہے۔مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک ا جلاس منعقد ہوا، جس میں عیدالاضحیٰ پر صفائی کے فول پروف انتظامات کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پروزیراعلیٰ نے ہر شہر میں ڈرین،کینال اور دیگر مقامات کی خصوصی صفائی اور نگرانی کے علاوہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں صفائی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور سیکرٹری بلدیات میاں شکیل احمد نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔ شہری صفائی سے متعلق شکایات کے لیے ستھرا پنجاب ہیلپ لائن نمبر 1139 دستیاب ہے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھر میں نمایاں 2687 کمرشل مارکیٹوں کی صفائی کا خصوصی اہتمام کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی پر صفائی کے لئے ون گورنمنٹ یونٹ بن کر کام کرنا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اعلیٰ صفائی پر انعام اور ستائش اور شکایات پر سزا اور جزا کاعمل ہوگا، صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے 11مختلف سورس سے معلومات حاصل کرنے کانظام قائم کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید کے تیسرے روز تمام کولیکشن پوائنٹ اور ڈسپوزل کلیئر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز کا دوٹوک مؤقف، “خاتون کو ہراساں کرنے والا نہیں بچے گا”
: ستھرا پنجاب: گلی محلوں میں آلائشیں پھینکنے پر پچاس ہزار روپے جرمانہ ہوگا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے